فی تولہ سونا 1500 روپے مزید مہنگا

کراچی : مقامی اور عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 1500روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعدفی تولہ سونا1لاکھ34ہزار300 روپے کی سطح پرپہنچ گیا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 1286روپےکے اضافے سے1 لاکھ 15 ہزار141 روپےہوگئی۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے ۔ عالمی مارکیٹ میں 1ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا1927ڈالرپرپہنچ گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More