مقامی اور عالمی صرافہ بازار میں سونا مزید مہنگا

کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید 650 روپے اضافہ ہوگیا ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں بھی سونا مہنگا ہوا ہے ۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں650روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد فی تولہ سونا1 لاکھ28ہزار600روپے پر پہنچ گیا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت558 روپے کے اضافے سے1لاکھ10ہزار 254 روپے ہوگئی


دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی 15ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا1905ڈالرپرپہنچ گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More