مقامی اور بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا

کراچی: مقامی اور بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں50 روپے کا اضافہ ہوگیاجس کے بعدفی تولہ سونا 1لاکھ28ہزار850روپے پرپہنچ گیا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت43 روپے کے اضافے سے1لاکھ10ہزار 468 روپے ہوگئی ۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 7 ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا 1935ڈالر پرپہنچ گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More