مقامی صرافہ بازار میں سونا مہنگا، عالمی مارکیٹ میں سستا

کراچی: مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ عالمی مارکیٹ میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں100روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعدفی تولہ سونا1لاکھ 31ہزار450روپے پر پہنچ گیا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت86روپے کے اضافے سے1لاکھ12ہزار697روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں4 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1927ڈالرپرآگیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More