مقامی اورعالمی صرافہ بازار میں سونا مہنگا ہوگیا

کراچی: مقامی اور عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے ۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں150روپے کا اضافہ ہوگیاجس کے بعدفی تولہ سونا1لاکھ28ہزار750روپے پر پہنچ گیا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت128 روپے کے اضافے سے 1لاکھ10ہزار 382روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں بھی سونے مزید مہنگا ہوا۔ آج عالمی مارکیٹ میں بھی 17ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا1922 ڈالر پر پہنچ گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More