فی تولہ سونا 100 روپے مہنگا ہونے کے بعد1 لاکھ 26 ہزار 250 کا ہوگیا

کراچی: ملک میں فی تولہ سونا مزید 100 روپے مہنگا ہونے کے بعد 1 لاکھ 26 ہزار 250 روپے تک پہنچ گیا ۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 26 ہزار250 روپے پر پہنچ گیا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 86 روپے کے اضافے سے 1لاکھ8ہزار 239 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا ۔ آج عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 17ڈالرکے اضافے کے بعد 1820ڈالر پرپہنچ گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More