فی تولہ سونا 1لاکھ 27ہزار150 روپے کا ہوگیا

کراچی: مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا مزید 500 روپے مہنگا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 1845 ڈالر فی اونس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے ۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 500روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد فی تولہ سونا 1لاکھ 27ہزار150 روپے پر پہنچ گیا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 429 روپے کے اضافے سے 1لاکھ9 ہزار11 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ۔ عالمی مارکیٹ میں 7 ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا1845ڈالر پر پہنچ گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More