فی تولہ سونا 1لاکھ 18ہزار 300روپے کا ہوگیا

کراچی: سونے کی قیمت میں 700روپے فی تولہ کمی کے بعد ایک تولہ سونا1لاکھ 18ہزار 300روپے کا ہوگیا ہے۔ 10گرام سونے کی قیمت600 روپے کی کمی سے 1لاکھ 1ہزار423روپے ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں بھی 20ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1780ڈالر پر آگیا ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 20پیسے کی کمی ہوگئی جس کے بعدڈالر172 روپے سے171.80 پر آگیا ۔اسی طرح انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر2 پیسے کی کمی سے 171.20 سے 171.18 پر بند ہوا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More