فی تولہ سونا ایک لاکھ 25 ہزار 200 روپے کا ہوگیا

کراچی: ملک میں فی تولہ سونا مزید 200 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 25 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 200روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد فی تولہ سونا 1لاکھ 25ہزار200 روپے پر پہنچ گیا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 171 روپے کے اضافے سے1لاکھ 7 ہزار338 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی 6ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1817ڈالر پرپہنچ گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More