مقامی صرافہ بازار میں سونا مہنگا، عالمی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

کراچی: مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ عالمی مارکیٹ میں کمی کا رجحان رہا ۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں150روپے کا اضافہ ہوگیاجس کے بعد فی تولہ سونا1لاکھ 32ہزار150روپے پر پہنچ گیا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت128 روپے کے اضافے سے 1لاکھ 13ہزار 297 روپےہوگئی۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ عالمی مارکیٹ میں 3ڈالرکی کمی سے فی اونس سونا 1904 ڈالر پرآگیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More