مقامی اور عالمی صرافہ بازار میں سونا مزید مہنگا ہوگیا

کراچی: مقامی اور عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں300 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعدفی تولہ سونا1 لاکھ 31ہزارروپے پرپہنچ گیا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت257 روپے کے اضافے سے1لاکھ12 ہزار 311 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں2ڈالرکے اضافے کے بعدفی اونس سونا1928 ڈالر پرپہنچ گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More