مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونا مہنگا، عالمی بازار میں سستا

کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونا 300روپے کے اضافے سے فی تولہ سونا1لاکھ 36ہزارروپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔تین روزکے دوران فی تولہ سونے کی قمیت میں3000 روپے کا اضافہ ہوا۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 300روپے کے اضافے سے فی تولہ سونا1لاکھ 36ہزارروپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت257 روپے کے اضافے سے 1لاکھ 16ہزار 598 روپے ہوگئی۔

جبکہ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں6ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1846 ڈالر پر پہنچ گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More