فی تولہ سونا 900 روپے سستا ہوگیا

کراچی: مقامی اور عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ۔ عالمی بازار میں فی اونس سونا 32 ڈالر سستا ہوگیا ۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں900روپے کی کمی ہوگئی جس کے بعدفی تولہ سونا1لاکھ 30ہزار450روپے پرآگیا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت771 روپے کی کمی سے1لاکھ11ہزار840 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں32ڈالرکی کمی سے فی اونس سونا1900ڈالر پرآگیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More