مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 700 روپے سستا ہوگیا

کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 700 روپے سستا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہی۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں 700روپے کی کمی ہوگئی جس کے بعد فی تولہ سونا 1لاکھ 24ہزار 300روپے پر آگیا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت600 روپے کی کمی سے 1لاکھ 6ہزار567 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1803ڈالر پر مستحکم رہا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More