مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 50 روپے سستا ہوگیا

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے کی کمی دیکھی گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا کی فی اونس قیمت میں 3 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

آج مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں 50 روپے کی کمی ہوگئی جس کے بعدفی تولہ سونا1لاکھ 25ہزار 850 روپے پرآگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت43 روپے کی کمی سے 1لاکھ 7 ہزار896 روپے ہوگئی۔

عالمی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا ۔ عالمی مارکیٹ میں بھی3ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1834 ڈالر پر آگیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More