مقامی صرافہ بازار میں سونا 200روپے فی تولہ سستا

کراچی: مقامی صرافہ بازار میں سونا 200 روپے فی تولہ جبکہ عالمی منڈی میں 10 ڈالر فی اونس کم ہوگیا ہے ۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 200روپے کی کمی ہوگئی جس کے بعدفی تولہ سونا1لاکھ 31ہزار200روپے پرآگیا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 171روپے کی کمی کے بعد 1لاکھ 12ہزار483 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا ۔ عالمی مارکیٹ میں 10 ڈالرکی کمی سے فی اونس سونا2005 ڈالر پرآگیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More