مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا2800 روپے سستا ہوگیا

کراچی: ملک کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا2800 روپے سستا ہوا جبکہ عالمی منڈی میں سونا 72 ڈالر فی اونس کم ہوا ۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2800 کمی کے بعد 1لاکھ 27ہزار500روپے پرآگیا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 2400 روپے کی کمی سے1لاکھ9ہزار311روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ۔ عالمی مارکیٹ میں72 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1900 ڈالرپرآگیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More