مقامی صرافہ بازار میں سونا 450 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی: آج مقامی اور عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں450 روپے کی کمی ہوگئی جس کے بعدفی تولہ سونا 1لاکھ30ہزار750روپے پرآگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت386 روپے کی کمی سے1لاکھ12ہزار97 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی 22 ڈالرکی کمی سے فی اونس سونا 1983 ڈالرز پرآگیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More