مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 850 سستا ہوگیا

کراچی: مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 850 سستا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس ایک ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 850 روپے کی کمی ہوگئی جس کے بعدفی تولہ سونا 1لاکھ 25 ہزار 250 روپے پر آگیا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت728 روپے کی کمی سے1لاکھ 7 ہزار 382 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ۔ عالمی صرافہ بازار میں 1 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1791 ڈالر پرآگیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More