پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ

کراچی: سال 2021 پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا۔ سونے کا کاروبار کرنے والے کہتے ہے ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر کم ہونے سے سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

سال 2021ء میں ڈالرکی قیمت میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا-اس سال کے دوران فی تولہ سونا12ہزار 10 گرام سونے کی قیمت11ہزار جبکہ عالمی مارکیٹ میں 72ڈالرفی اونس کمی ریکارڈکی گئی-صرافہ جیلرز ایسوسی ایشن کے صدر ہارون چاند کہتے ہیں آئی ایم ایف اورورلڈ بینک کے دباو پربنائی گئی پالیسیز سے سونے کا کاروبار تباہ ہوگیا۔

جنرل سیکریٹری آل پاکستان جیم اینڈ جیولرز گروپ شہزاد اقبال کہتے ہیں حکومتی سخت پالیسیز سے تنگ آکر کئی جیولرز کاروبار اور ملک چھوڑ چکے ہیں ۔

سال 2020 سے 2021ء تک فی تولہ سونا 1لاکھ 14ہزار سے 1لاکھ 26 ہزار پرپہنچ گیا۔ 10گرام سونا97 ہزار سے بڑھ کر1لاکھ 8ہزار جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 72ڈالر کی کمی سے 1880سے1808 ڈالر پر آگیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More