سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

کراچی: سونے کو پھر پَر لگ گئے، فی تولہ سونے کی قیمت میں دو ہزار تین سو پچاس روپے کا بڑا اضافہ ہو گیا۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 2350روپے کے اضافے سے فی تولہ سونا1لاکھ 41ہزار650روپے کی بلندترین سطح پرپہنچ گیا۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونےکی قیمت 2015 روپے کے اضافے سے 1لاکھ 21 ہزار 442روپے ہوگئی۔

جبکہ عالمی مارکیٹ میں15ڈالر کے اضافے کے بعد فی اونس سونا1862 ڈالر پر پہنچ گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More