افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے عالمی کاوشیں ناگزیر ہیں، آرمی چیف

اسلام آباد: آرمی چیف سے امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، افغانستان میں سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین کے درمیان ملاقات میں ذیلی کمیٹی برائے ایشیاء بحرالکاہل، وسط ایشیاء و عدم پھیلاؤ کے چیئرمین امریش بابولال بیرا بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سے گفتگو کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان خطےمیں دیرپا امن کا خواہاں ہے۔ پاکستان خطے کے تمام ممالک کے ساتھ باہمی تعلقات چاہتا ہے۔پاکستان تمام علاقائی شراکت داروں سے دوطرفہ روابط کی روایت برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں انسانی المیہ سےبچنےکیلئےعالمی برادری کو توجہ مرکوز کرنی ہو گی۔افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کے لیے عالمی کاوشیں ناگزیر ہیں۔افغان عوام کی معاشی ترقی کے لیے مربوط عالمی نقطہ نظر ضروری ہے۔افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More