کسانوں کو 400 ارب روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں، خسرو بختیار

اسلام آباد: وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے کہاہے کہ کسانوں کو 400 ارب روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں ۔ یوریا کھاد کی اسمگلنگ کی روک تھام پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں ۔

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسروبختیار نے وفاقی وزیرتوانائی حماد اظہرکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کسانوں کو 4 سو ارب روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں۔ یوریا کی اسمگلنگ پرنظر رکھے ہوئے ہیں۔ یوریا کھاد کی اسمگلنگ کی روک تھام پرخصوصی توجہ ہے۔

خسرو بختیارنے کہاکہ پاکستان میں یوریا کھاد کی قلت ناممکن ہے۔ ملک میں پاکستان میں یوریا کی بوری 1800میں فروخت ہو رہی ہے۔ میں جو بات کررہا ہوں وہ مصدقہ حقائق پر مبنی ہے۔

وفاقی وزیرحماداظہر نے کہاکہ ملک میں25ہزار ٹن یومیہ یوریا کھاد بن رہا ہے۔عالمی منڈی میں یوریا کھاد کی قیمت11ہزار روپے ٹن ہے۔حماد اظہر نے کہاکہ یوریا کے پلانٹس کو بلا تعطل گیس کی فراہمی جاری ہے۔ فروری میں لاکھوں ٹن یوریا پیدا ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More