طالبہ کے اغوا میں ملوث شیخ دانش کی دو گاڑیاں ضبط

فیصل آباد میں طالبہ کے اغواء میں ملوث شیخ دانش کی دو گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا۔ فیصل آباد کی عدالت کے حکم پر مرکزی ملزم سمیت پانچ ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکر دیا۔

فیصل آباد میں طالبہ کا اغواء اور تشدد کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم شیخ دانش کو گذشتہ روز مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے ملزم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے پولیس کی تحویل میں دے دیا۔مقدمے میں نامزد ملزمہ ماہم سمیت پانچ ملزمان علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزمہ ماہم کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنےکاحکم دیا جب کہ چار ملزمان اصغر، مصطفٰی، طیب اور فیضان کا چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

لڑکی پر تشدد کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے ویڈیو سامنے آنے کے بعد لڑکی پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا۔ لڑکی کا کہنا ہےکہ اس کی سہیلی کا باپ شادی پر زور دے رہا تھا انکار پر تشدد کیا۔ سرکے بال، بھنویں کاٹ دیں اور جوتے چاٹنے پر مجبور کیا، لڑکی کے بیان کے مطابق جنسی ہراساں بھی کیا گیا اور ویڈیوز بھی بنائی گئیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More