اتحادی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، شہباز گل

معاون خصوصی شہباز گل کہتے ہیں اپوزیشن چند روز تک پتلی گلی سے نکلنا چاہے گی، اتحادی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، اپوزیشن کے لیے فرار کے راستے بند ہو چکے ہیں۔

معاون خصوصی شہباز گل نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کے گلے کا پھندا بن چکی ہے، ان کی واپسی کو اب خوبصورت طریقے سے پلان کیا جائے گا۔ پہلے کہا جا رہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ ان کےساتھ مل چکی ہے، اب یہ بتا رہےہیں کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہو چکی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ حکومت بنا رہی ہے نہ گرا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تجزیے کروائے جاتے ہیں کہ حکومت گر جائے گی مگر اب اپوزیشن چند روز تک پتلی گلی سےنکلنا چاہے گی، وزیراعظم عمران خان نے میلسی میں تاریخی جلسہ کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More