آئی سی جے کی ڈائریکشن پر کلبھوشن کو اپیل کا حق دیا،غلام سرور

راولپنڈی: وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ کلبھوشن مسلم لیگ ن کے دور میں گرفتار ہوا تھا، مودی اور نواز شریف کے تعلقات کی بناء پر کلبھوشن کی گرفتاری پارلیمان میں ڈسکس نہیں ہوئی، مودی کے یار وہ لوگ ہیں جن کی بہنوں بیٹیوں کے ہاتھ مہندی سے رنگتا تھا، ہم نے آئی سی جے کی ڈائریکشن پر کلبھوشن کو اپیل کا حق دیا۔

راولپنڈی پبلک سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے غلام سرور خان کا مزید کہنا تھاکہ کلبھوشن کے معاملے پر حزب اختلاف نے ایڈجنرمنٹ موشن دی، تمام موشنز کو اسپیکر کے دفتر میں ختم کیا گیا، کسی جاسوس کے لیے رائٹ آف اپیل نہیں ہے، کلبھوشن کا کیس اتنا مضبوط ہے کہ وہ سزا سے نہیں بچ پائے گا، آئی سی جے کی ڈائریکشن نہ ماننے پر توہین عدالت کے مرتکب نہیں ہونا چاہتے، اس لیے کلبھوشن پر بل کو پاس کیا گیا، تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا حق ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ اس وقت 9 ملین سمندر پار پاکستانی ہیں، سمندر پار پاکستانی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہیں، سمندر پار پاکستانیوں میں ہم سے زیادہ سیاسی شعور ہے، 70 فیصدسے زائد سمندر پار پاکستانی پی ٹی آئی سے منسلک ہیں۔ سمندر پار پاکستانیوں کو عام پاکستانی سے زائد حقوق دینا چاہیے، سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کا طریقہ کار کیسا ہو اس پر اپوزیشن ہمیں اپنی تجاویز دے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More