ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے معاملے پر کم سے کم بات کی جائے، غلام سرور خان

اسلام آباد: وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے معاملے پر قومی مفاد میں کم سے کم بات کی جائے معاملہ جلد خوش اسلوبی سے حل کرلیا جائے گا۔ پاکستان میں دنیا سے کم مہنگائی ہے۔ 40 فیصد لوگوں کو جلد ٹارگٹڈ سبسٹڈی دینے جارہے ہیں۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اور ادارے کے درمیان اچھے مثالی تعلقات ہیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے علاوہ اشیائے خوردونوش بھی پاکستان میں سستی ہیں۔دنیا کے 130ممالک میں پیٹرول ہم سے مہنگا ہے۔ آٹا، چینی اور دالوں پر 40 فیصد لوگوں کو سبسڈی دی جائے گی۔ حکومت نے آٹے کا سرکاری ریٹ 1120روپے اور چینی 89 روپے 89 پیسے مقرر کی ہے۔

غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ میں تسلیم کرتا ہوں مہنگائی ہے۔نیب میں ترامیم سے کاروباری افراد کو ریلیف دیا گیا ہےسیاستدانوں کو نہیں۔ کنٹونمنٹ الیکشن ٹرائل تھا الیکشن اس وجہ سے ارے کہ مہنگائی تھی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی آئی اے نے خود کو رسک میں ڈال کر افغانستان کا فلائٹ آپریشن جاری رکھا، افغانستان کا ون وے آپریشن ہےجس کی وجہ ٹکٹ مہنگے تھے۔ چوہدری نثار سے متعلق لوگ خود چسکے کے لیے ہوا میں خبریں اڑا دیتے ہیں۔ افغانستان میں حالیہ دو حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی۔ اسلام کے نام پر داعش گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہے اس کے پیچھے یہود ہنود ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More