اسلام آباد:غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ تعینات کر دیا گیا ہے،غلام نبی میمن کی بطور آئی جی سندھ تعیناتی کا اطلاق فوری ہوگا۔وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کیاہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق غلام نبی میمن کی بطور آئی جی سندھ تعیناتی کا اطلاق فوری ہوگا ،وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کیا،غلام نبی میمن دو مرتبہ کراچی پولیس چیف تعنیات ہوئے ، 22 مہینے تعنیات رہنے کےبعد انہیں ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ تعنیات کیا گیا ۔
غلام نبی میمن کےبعد عمران منہاس یعقوب کو پولیس چیف تعنیات کیا گیا ، شہر میں اسڑیٹ کرائم دیگر جرائم بڑھ جانے پر دوبارہ غلام نبی میمن کو کراچی پولیس چیف تعنیات کیا گیا ۔ غلام نبی میمن چار مہینے پولیس چیف تعنیات رہے ، سندھ حکومت نے انکی بہترین کارکردگی کی بنا پر انہیں آئی جی سندھ لگانے کی منظوری دی اور وفاقی کابینہ کی منظوری کےبعد انہیں آئی جی سندھ تعنیات کیا گیا۔