تازہ ترین
گاندھی کو نسل پرست قرار دیا اور ان کا مجسمہ گرا دیا

گاندھی کو نسل پرست قرار دیا اور ان کا مجسمہ گرا دیا

گھانا: (16 جون 2020) دنیاکے مختلف ممالک میں بھارتی رہنما مہاتما گاندھی کے مجمسہ ہٹانے کی مہم جاری ہے۔ افریقی ملک گھانا میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں نے گاندھی کو نسل پرست قرار دیا اور ان کا مجسمہ گرا دیا۔

لندن میں گاندھی کا مجسمہ ہٹانے کے لئے ہزاروں افراد نے درخواست دی لیکن حکام نے مجسمے کو بچانے کے لئے اس کے گرد حفاظتی دیوارتعمیر کر دی۔ امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں گاندھی کے مجسمے کی بے حرمتی کی گئی۔ مجسمہ واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے باہر نصب تھا۔ مظاہرین نے سیاہ فاموں کے لئے گاندھی کا رویہ نامناسب قرار دیا۔ اور دنیا بھر میں اس کا مجسمہ ہٹانا شروع کردیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top