دورہ پاکستان پر موجود جرمن وزیرخارجہ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اسلام آباد: دورہ پاکستان پر موجود جرمنی کی وزیر خارجہ آنالينا بيربوك عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہو گئی۔

جرمن وزیرخارجہ آنالينا بيربوك کا کووڈ ٹیسٹ پاکستان پہچنے کے کچھ دیر بعد مثبت آیا۔

ترجمان جرمن وزارت خارجہ کے مطابق جرمن وزیرخارجہ نے اپنی تمام تر مصروفیات منسوخ کردیں۔

جرمن وزیرخارجہ نے آج اسلام آباد میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے تفصیلی ملاقات کی تھی۔ انہوں نے پاکستانی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب بھی کیا تھا۔

زرائع کے مطابق جرمن وزیرخارجہ کی صحت اور دورے کے حوالے سے پاکستانی وزرات خارجہ کا بیان جلد جاری ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More