چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا کینیا کا دورہ

اسلام آباد:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کینیا کی وزارت دفاع ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات کیں جن میں دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کینیا کے سرکاری دور ے میں کینیا کے حکام سے ملاقاتوں میں دفاعی تعاون بڑھانے پر گفتگو کی۔جنرل ندیم رضا نے کینیا کی وزارت دفاع ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں جن میں سیکیورٹی ، دفاعی و فوجی تعاون میں وسعت پر تفصیلی گفتگو کی گئی

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقاتوں میں دونوں دوست ممالک میں موجودہ دفاعی ، سیکیورٹی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہا کہ پاکستان کینیا سے اپنے دیرینہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔

جنرل ندیم رضا کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کینیا بامعنی اور طویل المدتی اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دیں گے ۔ دونوں ممالک باہمی روابط خصوصاً دفاع ، سلامتی کے شعبوں میں تعلقات مزید مستحکم بنائیں گے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کینین قیادت نے پاکستانی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار کو سراہا اور پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی جنگ میں کامیابیوں کا اعتراف کیا۔ کینین قیادت نے کہا کہ پاکستان کی علاقائی استحکام خصوصاً افغان امن کے لیے کلیدی کاوشیں قابل قدر ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More