عام انتخابات وقت مقررہ پر ہوں گے، احسن اقبال

اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت کی نااہلی کے باعث خزانہ خالی ہو گیا ۔ رواں مالی سال کی آخری سہ ماہی میں تاریخ میں پہلی مرتبہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے کوئی رقم نہیں دی جائے گی تاکہ مالیاتی خسارے کو کم کیا جا سکے ۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان ملک کی معیشت کو تباہ کرنا والا لیڈر تھا۔ اس کو سارے مقتدرہ حلقوں نے ریکارڈ احترام دیا اس نے چار سالوں میں کوئی منصوبہ مکمل نہیں کیا۔ عمران نیازی نے ریکارڈ قرض لے کے ملک کو غلامی کی طرف دھکیلا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ترقیاتی بجٹ 900 ارب روپے سے کم ہو کر 480 ارب روپے ہو گیا ۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو 490 ارب روپے درکار ہیں جبکہ رواں مالی سال 90 ارب روپے دیئے گئے۔ گوادر کی بندرگاہ کو چار سالوں میں ڈریجنگ کیلئے رقم نہیں دی گئی۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ نہیں کرنے دیا جائے گا ۔آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام میں کچھ معاملات طے ہونا باقی ہیں عام انتخابات وقت مقررہ پر ہوں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More