سی این جی اسٹیشنز کو اتوار سے گیس کی فراہمی معطل رہے گی

کراچی: موسم سرما کی آمد سے قبل ہی گیس بحران سر اٹھانے لگا۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ اور بلوچستان کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو 24 گھنٹے گیس کی فراہمی بند کا اعلان کردیا۔

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے تمام سی این جی اسٹیشنزکو24گھنٹے گیس کی فراہمی بند رہے گی ۔ تمام سی این جی اسٹیشنز کو اتوار صبح8 بجے سے پیرصبح 8بجے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی ۔

ترجما ن ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز گیس کی فراہمی بند کرنے کا مقصد گھریلو صارفین کی گیس کی ضروریات کو پورا کرنا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More