کراچی میں گیس کی کمی، شہری پریشان

کراچی:سوئی سدرن گیس کمپنی کے سسٹم میں گیس کی کمی کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں میں لو پریشرکی وجہ سے شہری پریشان ہو گئے۔ کچھ علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ایس ایس جی سی ترجمان کے مطابق صبح سے بھٹ اورساون فیلڈز سے سپلائی میں40 ایم ایم سی ایف ڈی کی کمی کا سامنا ہے، یہ کمی تکنیکی مسائل کی وجہ سے ہے جس سےگیس کا نظام متاثر ہوا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور فیلڈ آپریٹرز کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہے جلد ہی شکایت دور کردی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More