ناظم آباد میں گیس سلنڈردھماکا، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی

کراچی: ناظم آباد میں بورڈ آفس کے قریب گیس سلنڈر دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں4 افراد جاں بحق اور5 زخمی ہو گئے ہیں۔

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں جناح پولی ٹیکنک کالج کے سامنے پیڑول پمپ پر کے قریب گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے ۔

ابتدائی معلومات کے تحت دھماکے کی اطلاع ملتے ہی رینجرز، پولیس، فائر بریگیڈ اور امدادی اداروں کے رضاکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے۔جائے وقوع سے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ ثبوت و شواہد بھی اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More