اسلام آباد کے علاقے پاکستان ٹاؤن فیز ون میں واقع ریسٹورینٹ میں گیس سلنڈر کے دھماکہ سے چھ افراد زخمی ہوگئے ۔
زخمیوں اسلام آباد کے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا جن کی حالت خطرے سے باہر ہے سلنڈر دھماکے کے بعد دھویں کے بادل کئی کلو میٹر دور سے نظر آرہے تھے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ کمرشل پلازہ کی بالائی مزلوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔