جی20 کا سربراہی اجلاس آج ہوگا

کورونا وائرس وباء کے بعد پہلی دفعہ بالمشافہ جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس اٹلی کے دارالحکومت روم میں آج منعقد ہورہا ہے۔ مساوات،صحت کی خدمات تک رسائی کی ضمانت،مستقبل میں پیش آنیوالے اتفاقی حالات کے مقابل مزاحمتی قوت کی تشکیل اور عمومی رفاع کے بارے میں نئے عزائم پر بات ہوگی۔

تیس تا اکتیس اکتوبر کو روم میں متوقع جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس میں اٹلی کی، یکم دسمبر دو ہزار بیس کو سعودی عرب سے وصول کردہ،ٹرم چیئرمین شپ کا دورانیہ مکمل ہو جائے گا۔ اجلاس میں سربراہان مساوات،صحت کی خدمات تک رسائی کی ضمانت،مستقبل میں پیش آنیوالے اتفاقی حالات کے مقابل مزاحمتی قوت کی تشکیل اور عمومی رفاع کے بارے میں نئے عزائم پر بات کی جائے گی۔

اجلاس کے بعد اٹلی ٹرم چیئرمین شپ انڈونیشیا کے حوالے کردے گا۔ اجلاس میں صدر رجب طیب اردوان ترکی کی نمائندگی کریں گے۔ اجلاس میں انگلینڈ کے وزیر اعظم بورس جانسن اور فرانس کے صدر عمانویل میکرون سمیت کثیر تعداد میں حکومتی سربراہان کی شرکت متوقع ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے پوپ فرانسس اور فرانس کے ہم منصب میکرون سے ملاقات کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More