پی سی بی نے چارسالہ فیوچر ٹور پروگرام کا اعلان کردیا

پی سی بی نے دو ہزار تئیس سے دو ہزار ستائیس تک کیلئے چارسالہ فیوچر ٹور پروگرام کا اعلان کردیا ہے۔ آئی سی سی کے بارہ فل ممبرز میں سے دس ممالک کی ٹیمیں ان چار سالوں میں پاکستان کا دورہ کریں گی۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیصل حسنین کا کہنا ہے کہ پروگرام ترتیب دیتے ہوئے معیاری اور مسابقتی کرکٹ اور ورک لوڈ منیجمنٹ کو ترجیح دی ہے۔ کوشش کی گئی ہے کہ تینوں طرز کی کرکٹ کو برابر مواقع دئیے جائیں گے۔

فیصل حسنین نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس عرصہ کے دوران پاکستان کرکٹ کے مداحوں کو سنسنی خیز کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ اس دوران انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گی۔ اس کے علاوہ افغانستان، آسٹریلیا، آئرلینڈ اور زمبابوے کی ٹیمیں محدود طرز کی کرکٹ کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی سہ ملکی کرکٹ سیریز کو پذیرائی دینا چاہتا ہے اور اس حوالے سے آئندہ ایف ٹی پی میں دو ٹرائی نیشن سیریز رکھی گئی ہیں۔ پہلی سیریز فروری دو ہزار چوبیس میں کھیلی جائے گی، جہاں پاکستان کے علاوہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔ دوسری سیریز میں انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں پاکستان کے مدمقابل آئیں گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More