پولیس کے تشدد سے جاں بحق ایم کیو ایم کے کارکن کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

کراچی: پولیس کے تشدد سے باعث جان کی بازی ہار جانے والے ایم کیو ایم کے کارکن اسلم راجپوت کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ معروف اسکالر ڈاکٹر جمیل راٹھور نے پڑھائی۔

کراچی میں گزشتہ روز وزیر اعلیٰ ہاؤس کے قریب دوران احتجاج پولیس کے تشدد کے باعث جاں بحق ہونے والے ایم کیو ایم کے کارکن اسلم راجپوت کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔ اسلم راجپوت کی نماز جنازہ معروف اسکالر ڈاکٹر جمیل راٹھور نے پڑھائی جس میں ایم کیو ایم کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

نماز جنازہ میں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فاروق ستار ، عوامی نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنما ؤں سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنان نے شرکت کی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے حکومت سندھ کے بلدیاتی قانون کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ ریلی پر وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا تھا۔ لاٹھی چارج کے دوران ایک کارکن جاں بحق جبکہ خواتین سمیت متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More