علی رضا سدپارہ کی نماز جنازہ ادا،اولڈینگ قبرستان میں تدفین

اسکردو: نامور پاکستانی کوہ پیما علی رضا سدپارہ انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ میں سینئر کوہ پیماؤں سمیت سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کیں۔ علی رضا سدپارہ کو اولڈینگ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

نامور پاکستانی کوہ پیما علی رضا سدپارہ کی نماز جنازہ میں سینئر کوہ پیماؤں سمیت سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کیں۔ علی رضا سدپارہ چند روز قبل معمول کی کوہ پیمائی کے دوران پہاڑ سے گر کر شدید زخمی ہوئے تھے۔ حادثے میں ان کی ریڈھ کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی جبکہ پسلیاں ٹوٹنے کے باعث پھپھڑے بھی شدید متاثر ہوئے تھے۔

علی رضا سدپارہ ریجنل اسپتال اسکردو میں گیارہ روز تک زیر علاج رہے اور گزشتہ رات خالق حقیقی سے جاملے ۔علی رضا کا شمار سنیئر کوہ پیماوں میں ہوتا تھا۔انہوں نے آٹھ ہزار میٹر سے بلند اور سات ہزار میٹر سے بلند پہاڑوں کو سترہ بار سر کیا تھا۔علی رضا سدپارہ نے سیاچن اور بلترو گلیشر کے بلند چوٹیوں پر دفاعی اہداف کے حصول میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More