کراچی میں شہید کیپٹن حیدر عباس کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

اسلام آباد: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کوہلو میں آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن حیدر عباس جام شہادت نوش کرگئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر بلوچستان کے علاقے کوہلو میں آپریشن کیا تو دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کردی فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن حیدر عباس شہید ہوگئے ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق شہید کیپٹن کا تعلق سپیشل سروسز گروپ سے تھا۔شہید کیپٹن حیدر عباس کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کی گئی جس میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید ، حاضر سروس افسران، جوانوں، شہید کے لواحقین اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی آپریشن میں دہشتگردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ بچ جانے والے دہشتگرد پہاڑوں میں فرار ہوگئے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔ ملک دشمنوں کو بلوچستان کا امن سبوتاژ نہیں کرنے دیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More