سابق چیف جوائنٹ چیف آف اسٹاف کی نماز جنازہ ادا کی دی گئی

اسلام آباد: سابق چیف جوائنٹ چیف آف اسٹاف کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔ نماز جنازہ میں چیئرمین جونٹ چیفس آف اسٹا کمیٹی جنرل ندیم رضا ، آرمی چیف ، نیویل چیف سمیت سول اور فوجی حکام اور ریٹائرڈ آرمی افسران نے شرکت کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل شمیم عالم خان (ر) کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔نماز جنازہ آرمی قبرستان راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اورامیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں سول اور فوجی حکام، ریٹائرڈ اعلی آرمی افسران ،مرحوم کے لواحقین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More