فرانسیسی وزیراعظم کورونا میں مبتلا، 10 روز کیلئے قرنطینہ میں چلے گئے

پیرس: فرانسیسی وزیر اعظم ژاں کاسٹیکس کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے نتائج مثبت آنے کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے ہیں تاہم وہ اپنی سرکاری رہائش گاہ سے اپنے فرائض انجام دیں گے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق فرانسیسی وزیر اعظم ژاں کاسٹیکس کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے نتائج مثبت آنے کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے ہیں ۔وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سے بتایا گیا کہ اب ان کی سرکاری مصروفیات اس طرح طے کی گئی ہیں کہ وہ اپنی سرکاری رہائش گاہ سے ہی اپنے فرائض انجام دے سکیں گے۔

فرانس کے وزیر اعظم کاسٹیکس دس روز کے لیے قرنطینہ میں ہیں۔ انہوں نے اپنے بیلجین ہم منصب الیکسانڈر دے کرُو سے برسلز میں ملاقات کی تھی۔ بیلجیم کے وزیر اعظم دے کرُو بھی قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More