فارمولاون ریس سعودی عربین گراں پری لوئیس ہیملٹن کےنام

فارمولاون ریس نئے سرکٹ سعودی عربین گراں پری سنسنی خیزمقابلےکے بعد لوئیس ہیملٹن نے جیت لی۔ سیزن کی انیس ریسوں کے بعد ہیملٹن اورورسٹاپن مجموعی پوائنٹس تین سو انہتر پوائنٹس کے ساتھ برابرہوگئے۔ چیمپئن کا فیصلہ بارہ دسمبر کو ابوظہبی میں سیزن کی آخری ریس میں ہوگا۔

فارمولاون ریس کے نئے سرکٹ سعودی عربین گراں پری میں سیزن کی سب سے سنسنی خیز ریس اتوارکو منعقد ہوئی۔ دلچسپ مقابلے میں مرسیڈیزٹیم کے برطانوی ڈرائیور لوئیس ہیملٹن نےقریبی حریف میکس ورسٹاپن کوہرادیا۔ ریس کے دوران مقابلہ تین مرتبہ رکا اور ایک بار ہیملٹن اور ورسٹاپن کی گاڑیوں کا ہلکا تصادم بھی ہوا۔ دفاعی چیمپئن ہیملٹن نے مقررہ چکر دو گھنٹے چھ منٹ پندرہ اعشاریہ ایک ایک آٹھ سیکنڈ میں طے کیے اور سیزن میں آٹھویں ریس جیت لی۔ نوریس ونرورسٹاپن دوسرے نمبر پر رہے۔ ویلٹری بوٹاس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

سیزن کی انیس ریسیں مکمل ہونے کے بعد لوئیس ہیملٹن اورڈچ ڈرائیور ورسٹاپن تین سوانہتراعشاریہ پانچ پوائنٹس کے ساتھ برابرہیں اوردو ہزار اکیس کے چیمپئن کا فیصلہ بارہ دسمبرکو آخری ریس ابوظہبی گراں پری میں ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More