کراچی، کیمیکل فیکٹری کے ٹینک میں گر کر 4 مزدور جاں بحق

کراچی : کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں کیمیکل فیکٹری کے ٹینک میں گر کر 4 مزدور جاں بحق ہو گئے۔

ذرائے کے مطابق حادثہ کمیکل فیکٹری کے ٹینک کی صفائی کے دوران پیش آیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق چاروں افراد کی موت زہریلی گیس کے اخراج سے ہوئی ہے۔ مرنے والے افراد میں فیکٹری کا پلانٹ مینجر ، اسسٹنٹ اور 2 ہیلپرز شامل ہیں۔پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات سروع کردی ہے۔

دوسری جانب صوبائی وزیرسعید غنی نے فیکٹری میں ہونےوالے واقعے کانوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری محنت کوتحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ اس سانحہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ واقعے کی رپورٹ جمع کرواکر ذمہ داران کاتعین کیا جائے گا اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More