چار گاڑیاں میری گرفتاری کیلیے گھر کےباہر کھڑی ہیں، شیخ رشید کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ میری گرفتاری کیلیے میرے گھر کےباہر چار سرکاری نمبر پلیٹس کی گاڑیاں آئی ہیں، دو گاڑیاں میرے گھر کے دائیں اوردو بائیں طرف موجود ہیں۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں گھبرانے والا نہیں ہوں، 25 مئی کو عمران خان کے لانگ مارچ میں پورے راولپنڈی کےساتھ پہنچوں گا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ لال حویلی سے دن دو بجے جلسہ گاہ کی طرف نکلیں گے، پاکستان اور پنڈی کےلوگوں کو پیغام دینا چاھتا ہوں کہ جلسہ گاہ میں اپنے دیئے گئے وقت پر پہنچوں گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More