خوشاب میں تیز رفتار ٹرک نے 4 زندگیوں کے چراغ گل کردیئے

خوشاب: سکسیر روڈ پر شادی کے تقریب میں شرکت کے بعد گھر جانے والے افراد کو تیز رفتار ٹرک نے کچل ڈالا ۔ حادثے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق خوشاب میں سکیسر روڈ پر 2رکشوں اور تیز رفتار ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 خواتین اور ایک بچی سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 14افراد زخمی ہوگئے ۔

حکام کے مطابق دونوں رکشوں میں سوار افراد شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے۔بدقسمت خاندان محلہ اعظم آباد سے بدلی والا جارہا تھا۔جاں بحق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More