میکس ورسٹاپن فارمولاون ریس کے نئے چیمپئن بن گئے

ہالینڈ کے ریڈ بل ٹیم ڈرائیور میکس ورسٹاپن فارمولا ون ریس کے نئے چیمپئن بن گئے۔ دفاعی چیمپئن برٹش مرسیڈیز ڈرائیور دو سیکنڈ کے فرق سے ریس اور ٹائٹل ہارگئے۔ چیمپئن کا فیصلہ سیزن کی آخری ریس دبئی گراں پری میں ہوا۔ ویلٹیری بوٹاس تیسری اورسوریز پیریز چوتھی پوزیشن پرآئے۔

فارمولا ون سیزن کی بیسویں اورآخری ریس ابوظہبی گراں پری میں انتہائی دلچسپ اور سنسنی مقابلہ ہوا۔ ریڈ بل ٹیم کے ڈچ ڈرائیور میکس ورسٹاپن نے ایک گھنٹہ تیس منٹ سترہ اعشاریہ تین چار سیکنڈ سے سیزن میں دسویں فتح حاصل کی اورتین سو پچیانوے اعشاریہ پانچ پوائنٹس کے ساتھ کیریئر میں پہلی مرتبہ فارمولا ون چیمپئن بن گئے۔

ریکارڈ سات مرتبہ کے فاتح اوردفاعی چیمپئن مرسیڈیز ٹیم کے برٹش ڈرائیور دو سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پرآئے اور سیزن میں آٹھ فتوحات اورتین سوستاسی پوائنٹس کے ساتھ ٹائٹل سے محروم ہوگئے۔ ویلٹیری بوٹاس نے تیسری اورسوریزپیریز سے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More