سابق امریکی وزیرخارجہ کولن پاول کورونا کے باعث انتقال کرگئے

واشنگٹن: امریکا کے سابق وزیرخارجہ کولن پاول کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔ اہل خانہ نے سوشل میڈیا پر ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے ۔

امریکی ٹی وی کے مطابق خاندان نے سوشل میڈیا ایپ فیس بک پر تصدیق کی کہ84 سال کے کولن پاؤل کورونا کے باعث پیچیدگیاں پیدا ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔کولن پاول امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف بھی رہ چکے ہیں۔

کولن پاول وزیر خارجہ اور فوج کے سربراہ کے عہدے پر رہنے والے پہلے سیاہ فام تھے۔ سابق امریکی صدر بش اور لارا بش نے کول پاؤل کی موت پر دکھ کا اظہار کیاہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More