سابق وزیراعلیٰ ارباب غلام رحیم کا سندھ میں گورنر راج کا مطالبہ

دادو: وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے صوبائی امور سندھ ارباب غلام رحیم نے صوبے میں گورنر راج لگانے کا مطالبہ کردیا ۔

سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے دادو میں تحریک انصاف کے دفتر کی افتتاحی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت وفاق کو کام کرنے نہیں دیتی۔ وفاقی حکومت سندھ کو 18 ویں ترمیم تحت حصہ دے رہی ہے۔ سندھ حکومت کو جو پیسے آتے ہیں وہ کھا جاتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ گورنر راج قانون میں موجود ہے ۔ سندھ میں جیسی حکومت چل رہی ہے اس میں 10 گورنر رول آجائے تو بھی مجھے اعتراض نہیں ہوگا ۔ پیپلزپارٹی ہر دفعہ بلدیاتی نظام کو کیوں تبدیل کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جب کرپشن ہوتی ہے مہنگائی بڑھ جاتی ہے۔ پارٹیوں کے اندر اختلاف ہوتے ہیں ہے یہ جمہوریت کی خوبصورتی ہے۔ وزیر اعظم تک سندھ کے مسائل پہنچاتا رہوں گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More